World

غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم کانگریس کے رکن منتخب

غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم کانگریس کے رکن منتخب
۱ منٹ پہلے

غزہ میں زخمی فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے مصری نژاد امریکی ڈاکٹر آدم حموی امریکی ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوگئے، وہ نیو جرسی سے کانگریس پہنچنے والے پہلے مسلمان اور امریکی کانگریس کے پہلے مصری نژاد رکن بھی ہوں گے۔ 

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ڈاکٹر آدم حموی نے نیو جرسی میں ہونے والے کانگریس کے انتخاب میں ری پبلکن امیدوار گریگ میل کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ 

نومنتخب ڈیموکریٹ رکن کانگریس صحت کی بہتر سہولتوں اور سستے گھروں کی فراہمی کے حامی ہیں، جبکہ انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو امریکی شہریت دینے کی بھی حمایت کی ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر آدم حموی نے اسرائیل کو امریکا کی جانب سے فراہم کی جانے والی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ 

ڈاکٹر آدم حموی 2024 اور 2025 میں غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرچکے ہیں، جہاں انہوں نے متاثرہ افراد کو طبی خدمات فراہم کی تھیں۔ 

اس کے علاوہ وہ امریکی فوج کے سابق سرجن بھی ہیں اور عراق جنگ کے دوران بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں