World

امریکی وسط مدتی انتخابات امریکا کا داخلی معاملہ ہیں، چین

امریکی وسط مدتی انتخابات امریکا کا داخلی معاملہ ہیں، چین
۱ منٹ پہلے

چین نے امریکی وسط مدتی انتخابات کو امریکا کا داخلی معاملہ قرار دیتے ہوئے واشنگٹن کے ساتھ روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت بھی کی ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی وسط مدتی انتخابات امریکا کا اندرونی معاملہ ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق چین امریکا کے ساتھ رابطوں کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور تعاون مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ 

مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے کی موجودہ صورتحال سے متعلق سوال پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ سعودی عرب، ایران اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ بات چیت کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ 

ترجمان نے واضح کیا کہ چین ایران اور امریکا کے درمیان موجود اختلافات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ واشنگٹن اور تہران کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتی روابط کو اہمیت دیتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں