Entertainment

امریکی شہری نے ایک سال میں 1,207 فلمیں سینما میں دیکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

امریکی شہری نے ایک سال میں 1,207 فلمیں سینما میں دیکھ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
۵ گھنٹے پہلے

امریکی ریاست پنسلوینیا کے 60 سالہ شہری گلن ووڈ ہوسکن جونیئر نے ایک سال کے دوران سینما گھروں میں 1207 فلمیں دیکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ 

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ہوسکن نے اپریل 2024 میں ریکارڈ بنانے کی کوشش شروع کی اور اپریل 2025 میں ایک سال مکمل ہونے سے پہلے ہی 1207 فلمیں دیکھنے کا سنگ میل عبور کرلیا۔ اس طرح انہوں نے روزانہ اوسطاً 3.3 فلمیں دیکھیں۔ 

گلن ووڈ ہوسکن نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر تلاش کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ گینیز ورلڈ ریکارڈز میں ایک ہی فلم کو سب سے زیادہ مرتبہ سینما میں دیکھنے اور ایک سال میں سب سے زیادہ فلمیں دیکھنے کے الگ الگ ریکارڈ موجود ہیں۔ 

ان کے مطابق ایک ہی فلم کو 292 مرتبہ دیکھنے کا ریکارڈ توڑنا مشکل تھا، کیونکہ آج کل فلمیں زیادہ عرصے تک سینما گھروں میں نمائش کے لیے موجود نہیں رہتیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے ایک سال میں سب سے زیادہ فلمیں دیکھنے کا ریکارڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

اپنے معمولات کے بارے میں ہوسکن نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح 8 بجے سینما گھروں میں فلموں کے اوقات اور فہرستیں چیک کرتے اور دن کی منصوبہ بندی اس طرح کرتے کہ صبح سے رات 12 بجے تک زیادہ سے زیادہ فلمیں دیکھ سکیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں