Pakistan

یومِ اقبال پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

یومِ اقبال پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
۱ منٹ پہلے

وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر 2026ء کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، جبکہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 9 نومبر کو شاعر مشرق اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ 

کابینہ ڈویژن نے یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔ 

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے بھی 9 نومبر کو یوم اقبال کے سلسلے میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے تعطیل کا الگ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق یوم اقبال کے موقع پر پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول 9 نومبر کو بند رہیں گے۔ 

محکمہ سکول ایجوکیشن نے عام تعطیل کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ضروری ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔ 

یوم اقبال ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے، جس کا مقصد ان کی شاعری، فکر اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ان کی علمی و فکری خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں