Sports

جدید سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم پاک ایس بی اے ایس متعارف، تھل ڈیزرٹ ریلی میں استعمال

جدید سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم پاک ایس بی اے ایس متعارف، تھل ڈیزرٹ ریلی میں استعمال
۱۵ دن پہلے

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے جدید سیٹلائٹ نیوی گیشن ٹیکنالوجی پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم (پاک ایس بی اے ایس) متعارف کرا دیا ہے، جو درست اور قابل اعتماد پوزیشننگ، نیوی گیشن اور ٹائمنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ 

ترجمان سپارکو کے مطابق پاک ایس بی اے ایس سسٹم پاکستان کے پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ یہ جدید نظام صارفین کو زیادہ درست اور قابل اعتماد پوزیشننگ، نیوی گیشن اور وقت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ 

سپارکو کے مطابق پاک ایس بی اے ایس ٹیکنالوجی کو تھل ڈیزرٹ ریلی میں بھی استعمال کیا جارہا ہے، جہاں دشوار گزار صحرائی راستوں پر گاڑیوں کی ریسنگ ہوتی ہے۔ 

ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے ریلی میں شریک گاڑیوں کے لیے درست راستوں کی نشاندہی اور نیوی گیشن کو بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ پاک ایس بی اے ایس تھل ڈیزرٹ ریلی میں گاڑیوں کی ریسنگ کو مزید محفوظ اور تیز رفتار بنانے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ 

سپارکو کے مطابق اس نظام کے ذریعے زیادہ قابل اعتماد پوزیشننگ معلومات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے، جو دشوار گزار راستوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ 

تھل ڈیزرٹ ریلی میں پاک ایس بی اے ایس کا استعمال پاکستان کی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے عملی استعمال کی ایک مثال ہے۔ 

اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ سپارکو خلائی ٹیکنالوجی کو ایسے شعبوں میں استعمال کرنے پر توجہ دے رہا ہے جہاں درست مقام کی نشاندہی اور قابل اعتماد نیوی گیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

ترجمان سپارکو نے واضح کیا کہ پاک ایس بی اے ایس کا بنیادی مقصد پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ کے ذریعے درست، قابل اعتماد اور مؤثر پوزیشننگ، نیوی گیشن اور ٹائمنگ کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں