Sports

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
۴ گھنٹے پہلے

آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے شکست دے دی۔

 

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز ہی بنا سکی۔

 

تھائی لینڈ کی جانب سے نٹھاکن چنتھم 43 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں، جبکہ پھنیتا مایا نے 33 رنز سکور کیے۔

 

اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

 

قومی ٹیم کی جانب سے عائشہ ظفر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے، جبکہ شوال ذوالفقار نے 42 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

 

پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کے خلاف 24 رنز سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں