Business

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے ہوگیا
۳ گھنٹے پہلے

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا۔

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے۔

 

اس سے قبل ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے تھی۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 715 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے ہوگئی۔

 

اس سے پہلے 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے تھی۔

 

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

 

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 864 ڈالر ہوگئی ہے۔

 

اس سے قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 884 ڈالر تھی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں