Pakistan
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے پر مشتمل ٹیم جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے لیے آنے والی ٹیم میں ڈاکٹر ندیم قریشی، ڈاکٹر عارف اور دیگر طبی اہلکار شامل تھے، جبکہ اڈیالہ جیل کے ہسپتال میں تعینات طبی عملے نے بھی معائنے کے دوران ٹیم سے تعاون کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کا بلڈ پریشر اور جسمانی درجہ حرارت چیک کیا، جبکہ ان کی آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔
دونوں کے طبی معائنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔