Sports

کالج سے بھاگ کر کرکٹ میچ دیکھنے والے طلبہ ٹی وی کیمرے پر پکڑے گئے

کالج سے بھاگ کر کرکٹ میچ دیکھنے والے طلبہ ٹی وی کیمرے پر پکڑے گئے
۱ منٹ پہلے

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران کالج کی کلاسیں چھوڑ کر کرکٹ دیکھنے آنے والے طلبہ اس وقت دلچسپ صورتحال سے دوچار ہوگئے جب ٹی وی کیمروں نے انہیں سٹیڈیم میں دکھا دیا۔

 

رپورٹس کے مطابق چند نوجوان طلبہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل دیکھنے کے لیے کالج سے نکل کر سٹیڈیم پہنچے تھے۔ وہ تماشائیوں کے درمیان اطمینان سے بیٹھے برگر کھانے میں مصروف تھے کہ اچانک براہِ راست نشریات کے دوران کیمرے کا رخ ان کی جانب ہوگیا۔

 

نوجوان شائقین نے جیسے ہی خود کو سٹیڈیم کی بڑی سکرین پر دیکھا تو فوراً چہرے چھپانے کی کوشش شروع کردی، تاکہ کوئی انہیں پہچان نہ سکے۔ تاہم ان کی یہی کوشش کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

 

میچ دیکھنے کے لیے کلاسیں چھوڑنے والے طلبہ کی ویڈیو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جہاں صارفین نے ان کے ردعمل اور چہرے چھپانے کی کوشش کو دلچسپ قرار دیا۔

 

میچ کی کمنٹری کرنے والے مبصرین نے بھی اس منظر پر ہلکے پھلکے انداز میں تبصرے کیے، جس سے یہ واقعہ مزید توجہ کا مرکز بن گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق طلبہ کا کالج سٹیڈیم کے بالکل سامنے، سڑک کے دوسری جانب واقع ہے۔ نوجوان نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے آخری روز کا کھیل دیکھنے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔

 

یوں کالج سے چھپ کر کرکٹ میچ دیکھنے کا منصوبہ اس وقت سب کے سامنے آگیا جب براہِ راست ٹی وی نشریات میں طلبہ کے چہرے دکھائی دیے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں