World

جینسن ہوانگ کی چین منتقلی بڑا خطرہ ہوتی، اینوڈیا میں واپسی کا معاہدہ میں نے کرایا، ٹرمپ

جینسن ہوانگ کی چین منتقلی بڑا خطرہ ہوتی، اینوڈیا میں واپسی کا معاہدہ میں نے کرایا، ٹرمپ
۱ منٹ پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چپ ساز کمپنی اینوڈیا کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کی کمپنی میں واپسی کا معاہدہ انہوں نے کرایا اور بورڈ کو ہوانگ کی بحالی پر آمادہ کیا، ان کی چین منتقلی ایک بڑا خطرہ بن سکتی تھی۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اینوڈیا کے بورڈ کو یقین دلایا کہ جینسن ہوانگ امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔

 

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اتوار کو بھی ان کی جینسن ہوانگ سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی، ہوانگ بخوبی جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کن امور سے گریز کرنا ہے۔

 

ٹرمپ نے کہا کہ اگر جینسن ہوانگ چین منتقل ہوجاتے تو یہ ایک بڑا خطرہ ہوتا۔ چین ہوانگ کو ان کی شرائط پر مراعات دینے کے لیے تیار تھا، جبکہ چینی صدر نے بھی انہیں اس شعبے کی ذہین ترین شخصیت قرار دیا ہے۔

 

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جدید چپس کی پیچیدہ ٹیکنالوجی کو جینسن ہوانگ جیسا ماہر ہی سمجھ سکتا ہے، چین سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کے لیے ان چپس کی نقل تیار کرنا ممکن نہیں۔

 

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اینوڈیا کے بورڈ کو آگاہ کیا کہ جینسن ہوانگ نے قومی سلامتی سے متعلق کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

 

رپورٹ کے مطابق اینوڈیا نے گزشتہ روز جینسن ہوانگ کو فوری طور پر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے پر بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں