World

اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کی تعداد 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کی تعداد 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
۱ منٹ پہلے

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کی تعداد گزشتہ 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 

اسرائیلی اخبار کے مطابق رواں برس اب تک 23 حاضر سروس اسرائیلی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔

 

اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 16 برسوں کے دوران پہلی مرتبہ اتنی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی ہے، خودکشی کرنے والے 23 فوجیوں میں سے 17 غزہ جنگ میں شریک رہے تھے۔

 

اسرائیلی اخبار کے مطابق 2023 میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2024 میں 21 جبکہ 2025 میں 22 حاضر سروس اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی، غزہ جنگ سے قبل یہ تعداد اوسطاً 12 تھی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں