Pakistan
لیبیا کشتی حادثہ، ایف آئی اے کی ٹیم باجوڑ پہنچ گئی
پشاور: لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم باجوڑ پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، اس سلسلے میں باجوڑ پہنچنے والی ایف آئی اے کی ٹیم شہریوں کو لیبیا بھجوانے والے ایجنٹس کے خلاف تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم معلوم کرے گی کہ متعلقہ افراد کس ایئرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہوئے تھے، جبکہ کشتی حادثے کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین سے بھی ملاقات کرے گی۔