World

یمن میں حوثیوں کی گولہ باری، خاتون ہلاک، 7 شہری زخمی

یمن میں حوثیوں کی گولہ باری، خاتون ہلاک، 7 شہری زخمی
۱ گھنٹے پہلے

یمن کے شہر تعز کے جنوب مشرقی علاقوں میں حوثیوں کی مبینہ گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک بچے سمیت 7 دیگر شہری زخمی ہوگئے۔

 

یمن کے سرکاری میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گولہ باری میں جبل صبر کے علاقوں صبر الموادم اور المصرخ میں واقع دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔

 

زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حملوں کے نتیجے میں متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں