Sports

ایران کی مرد اور خواتین ہاکی ٹیمیں دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی

ایران کی مرد اور خواتین  ہاکی ٹیمیں دسمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی
۱ گھنٹے پہلے

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی قومی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 سے 29 دسمبر 2026 تک پاکستان کا دورہ کریں گی۔

 

دورہ اسلام آباد کے دوران دونوں ایرانی ٹیمیں مشترکہ تربیتی سیشنز میں حصہ لیں گی، جبکہ دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

 

ایرانی ہاکی ٹیموں کا دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان کھیلوں کے بڑھتے ہوئے روابط کا عکاس ہے اور ملک میں بین الاقوامی ہاکی کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کوششوں میں ایک اور مثبت پیش رفت ہے۔

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیموں کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی دورے پی ایچ ایف کی حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں۔

 

محی الدین احمد وانی نے کہا کہ دورے کا مقصد بین الاقوامی ہاکی کی باقاعدہ سرگرمیوں کو فروغ دینا، علاقائی سطح پر کھیلوں کے تعاون کو مستحکم کرنا اور پاکستانی کھلاڑیوں، بالخصوص خواتین ہاکی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور مقابلوں میں حصہ لینے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں