Sports

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو 7 کروڑ 63 لاکھ میں سائن کرلیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کو 7 کروڑ 63 لاکھ میں سائن کرلیا
۱ منٹ پہلے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے سابق چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر لوکی فرگیوسن کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگیوسن کی خدمات 7 کروڑ 63 لاکھ روپے میں حاصل کی ہیں۔

 

35 سالہ فاسٹ بولر نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ٹیسٹ، 65 ون ڈے اور 56 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر 176 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

 

فرگیوسن دنیا بھر کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ انہوں نے 225 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 257 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

 

پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تمام فرنچائزز کو برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کی فہرست 13 جنوری تک جمع کرانا ہوگی، جبکہ کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری کو ہوگی۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں