Pakistan

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سمیت 4 ہلاک

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سمیت 4 ہلاک
۱ منٹ پہلے

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خارجی خمیم عرف رؤف سمیت 4 خوارج کو ہلاک کردیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خارجی خمیم عرف رؤف نے باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تھی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی رؤف سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں