Entertainment

دبئی میں سوشل میڈیا ویوز کی خاطر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا شخص گرفتار

دبئی میں سوشل میڈیا ویوز کی خاطر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا شخص گرفتار
۱ منٹ پہلے

دبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کی خاطر خطرناک انداز میں گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کی نگرانی کے بعد خصوصی ٹریفک ٹیموں نے ڈرائیور کی شناخت کی۔

 

پولیس کے مطابق ڈرائیور نے ایمرجنسی لین استعمال کرتے ہوئے دیگر گاڑیوں کو اوور ٹیک کیا اور خطرناک انداز میں لین تبدیل کی، جس پر اس کی گاڑی ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

 

دبئی پولیس نے خبردار کیا کہ سڑکیں دکھاوے اور ویڈیوز بنانے کی جگہ نہیں ہیں، سوشل میڈیا کے ویوز انسانی جانوں سے زیادہ اہم نہیں ہوسکتے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کو گاڑی چھڑانے کے لیے 50 ہزار درہم ادا کرنا ہوں گے، جو ساڑھے 37 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں