Business

جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی

جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی
۱۱ گھنٹے پہلے

طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 28 نومبر سے ہوگیا ہے۔

 

پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر تھی۔

 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر تھی۔

 

پی ایس او ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 13 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کم کرکے 207 روپے 27 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 نومبر سے کردیا گیا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں