Business
سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے فی تولہ اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 859 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے تک پہنچ گئی۔عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 115 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 676 ڈالر ہوگئی۔
دوسری جانب 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 277 روپے اضافے سے 4 ہزار 906 روپے تک پہنچ گئی۔