صدر آصف علی زرداری کا قلات آپریشن میں خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان - 20 جولائی 2025
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں فتنتہ الہندوستان کے چار خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر وقت پرعزم ہیں اور قوم ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردی کو قومی اتحاد اور یکجہتی سے ہر صورت شکست دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھے گی اور فتنے کے سرپرستوں کا ہر جگہ اور ہر صورت پیچھا کیا جائے گا۔
صدر زرداری نے شہداء اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی اور امن کے لیے قربانی دینے والے ہمارے قومی ہیرو ہیں۔