عزیز آباد میں گیس لیکج دھماکہ، گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد زخمی

news-banner

پاکستان - 21 جولائی 2025

راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی، عزیز آباد میں واقع ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کی ایک دیوار گر گئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور سوئی گیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔
سوئی گیس حکام لیکج کی نشاندہی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ قریبی مکانات کو بھی عارضی طور پر خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ مزید کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔