مودی کا "سافٹ پاور" فراڈ میں بدل گیا: بھارتی نجومی نیویارک میں رنگے ہاتھوں گرفتار

news-banner

دنیا - 21 جولائی 2025

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے "سافٹ پاور" کا دعویٰ حقیقت میں ایک عالمی فراڈ بنتا جا رہا ہے، جہاں یوگا، شانتی اور بالی ووڈ کے پردے میں ایک عالمی دھوکہ دہی کا نیٹ ورک پنپ رہا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے CBS نیوز کے مطابق، بھارتی شہری ہیمانتھ کمار منیپا کو نیویارک میں جعلی روحانی عملیات کے نام پر 68 سالہ امریکی خاتون سے 60,000 ڈالر ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

منیپا نے خاتون کو “بری نظر کے خاتمے”، “برکتوں” اور “روحانی تحفظ” کا جھانسہ دیا۔

  • ابتدائی طور پر $20,000 لیے
  • بعد میں مزید $42,000 مانگے
  • خاتون کو بینک لے جا کر رقم نکالنے کا دباؤ ڈالا گیا

نیویارک پولیس نے خاتون کی مشتبہ حرکات دیکھتے ہوئے بینک کے باہر سے ہیمانتھ منیپا کو گرفتار کر لیا۔

ریاست نیویارک کے قانون کے مطابق:

“روحانی طاقتوں کا جھوٹا دعویٰ کر کے رقم لینا غیر قانونی ہے۔”

یہ واقعہ صرف ایک فرد کا جرم نہیں بلکہ مودی کے دور میں ابھرنے والے اس "فراڈ کلچر" کی علامت ہے، جو بھارت کو “وشوا گرو” کے بجائے “فریب گرو” بناتا جا رہا ہے۔