کیا پاکستان ایران سے سستا تیل خریدے گا ؟
لفظ ایکسپلینز!
امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد پابندیوں میں عارضی نرمی کے بعد پاکستان نے ایک بار پھر ایران سے خام تیل درآمد کرنے کے امکان پر غور شروع کر دیا ہے۔ وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق اسلام آباد، تہران کے ساتھ خام تیل، ریفائنری تعاون، ایل پی جی درآمدات اور طویل عرصے سے زیرِ التوا ایران۔پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر تعاون بڑھانے کے لیے رابطے میں ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے سے قبل یہ یقینی بنایا جائے گا کہ اس سے پاکستان کو واضح معاشی فائدہ حاصل ہو۔
0 تبصرے