5سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت، 40 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی لاگو

ابرار ولی

news-banner

اہم ترین خبریں - 20 جون 2025

 

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ بیرون ملک سے گاڑیوں کو گفٹ اسکیم کے تحت پاکستان منگوانے کا سسٹم بری طرح غلط استعمال ہو رہا تھا۔ چند کیسز میں تو پاسپورٹ فروخت کر کے گاڑیاں امپورٹ کی جا رہی تھیں۔ اس صورتِ حال کی حوصلہ شکنی کے لیے پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔

سیکرٹری کامرس نے وضاحت کی کہ جو پاکستانی بیرون ملک سے مستقل طور پر وطن واپس آ رہے ہیں، وہ بھی پانچ سال پرانی گاڑی درآمد کر سکتے ہیں۔ چاہے ایک گاڑی ہو یا دو سو، سب کو 40 فیصد ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی کے ساتھ درآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔

ایڈیشنل ڈیوٹی مرحلہ وار ختم ہو گی

حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی ایک عبوری اقدام ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق یہ ڈیوٹی ہر سال 10 فیصد کی شرح سے کم کی جائے گی، اور 2030 تک مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔

اس پالیسی کا مقصد مقامی مارکیٹ میں شفاف اور منظم امپورٹ سسٹم کو فروغ دینا ہے، جبکہ آٹو سیکٹر میں ریونیو اور مسابقت کو بھی متوازن رکھنا ہے۔