سندھ فنانس بل 2025-26 منظور، موٹر سائیکل انشورنس کی شرط ختم، متعدد شعبوں میں ریلیف

پاکستان - 02 جولائی 2025
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مالی سال 2025-26 کے فنانس بل کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، منظوری کے بعد موٹر سائیکل مالکان کے لیے لازمی انشورنس کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے، جسے عوامی سطح پر ایک اہم ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ اس بجٹ کے تحت تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبوں میں عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ بل پر شفاف اور مؤثر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حالیہ بجٹ اجلاس میں 34 کھرب 51 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا تھا، جس میں سرکاری ملازمین کے لیے 10 سے 12 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور 5 فیصد محصولات کے خاتمے کا اعلان بھی شامل تھا۔