دنیا - 28 ستمبر 2025
حماس نے ٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا، غزہ میں حملہ تیز

تازہ ترین - 28 ستمبر 2025
حماس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ جنگ بندی منصوبہ موصول نہیں ہوا ہے، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیلی افواج نے غزہ شہر پر اپنا حملہ تیز کر دیا ہے۔
یہ تبصرے اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ حماس نے اصولی طور پر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور ٹرمپ کے منصوبے کے تحت اسرائیلی فوجیوں کی بتدریج واپسی کے بدلے میں رہا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
تاہم، حماس کے ایک عہدیدار نے رائٹرز کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ "حماس کو کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا گیا ہے۔"