پشاور میں افسوسناک واقعہ: شوہر نے بیوی اور دو بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

news-banner

پاکستان - 13 اکتوبر 2025

پشاور کے علاقے چمکنی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد ملزم فضل حیدر نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فضل حیدر نوشہرہ ڈرائی پورٹ میں ملازم تھا۔

 

پولیس نے چاروں افراد کی لاشیں اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جب کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔