تازہ ترین - 10 مارچ 2026
لاہور میں آج بھی فضائی معیار خطرناک، دیگر اضلاع میں اسموگ کی شدت میں کمی
پاکستان - 04 نومبر 2025
پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ کی شدت میں کمی کے باوجود، آج بھی لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق، لاہور میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 358 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق، فیصل آباد کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 246، ملتان میں 219 اور گوجرانوالہ میں 195 ریکارڈ کی گئی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، پارٹیکولیٹ میٹر کی 151 سے 200 تعداد آلودگی کو مضر، 201 سے 300 کو انتہائی مضر، جبکہ 301 سے زائد تعداد کو خطرناک آلودگی قرار دیا جاتا ہے، جس کے تحت لاہور کی فضائی آلودگی اس وقت خطرناک زمرے میں ہے۔
دیکھیں

