پاکستان - 14 نومبر 2025
لاہور اور پنجاب کے شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
تازہ ترین - 14 نومبر 2025
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور آج بھی سب سے آلودہ شہر قرار پایا، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 474 تک پہنچ گیا۔
ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں اے کیو آئی ریکارڈز یہ ہیں: سید مراتب علی روڈ 804، گلبرگ 678، ڈی ایچ اے 569، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 468 اور ماڈل ٹاؤن 471۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں فیصل آباد کا اے کیو آئی 626 اور گوجرانوالہ 515 تک پہنچ گیا۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں، غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں اور گھروں میں ایئر پیوریفائر کا استعمال بڑھائیں۔ ماحولیاتی ماہرین نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانا، ٹریفک کا دباؤ اور صنعتی اخراج اس بدترین آلودگی کے بڑے اسباب ہیں۔
دیکھیں

