کارروائی کے اعلان کے بعد پنجاب کی نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی

news-banner

کاروبار - 16 نومبر 2025

پنجاب میں کرشنگ سیزن کا آغاز نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد صوبے کی نصف سے زیادہ ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے۔

 

جیو نیوز کے مطابق کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے کی 27 شوگر ملز نے باقاعدہ کرشنگ کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ باقی 14 ملوں کا آج معائنہ کیا جائے گا اور اُن کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

 

کین کمشنر کے مطابق جو ملیں آج سے بھی کرشنگ شروع نہیں کریں گی، ان کے خلاف ایکشن پلان تیار ہے اور ایسی فیکٹریوں پر روزانہ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

انہوں نے مزید بتایا کہ کرشنگ سیزن کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں بنا دی گئی ہیں، کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی، جبکہ نئی چینی مارکیٹ میں آنے سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔