پاکستان - 16 نومبر 2025
بھارتی سی ڈی ایس کا دفاعی صنعت پر عدم اعتماد، میک اِن انڈیا منصوبہ تنقید کی زد میں
دنیا - 16 نومبر 2025
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے ملکی دفاعی صنعت کی کارکردگی پر سخت عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد مودی حکومت کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی منصوبہ شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ بھارتی فوج کے مختلف شعبے بھی اسلحہ اور آلات وقت پر نہ ملنے کی شکایات کھل کر کرنے لگے ہیں۔
بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق جنرل انیل چوہان نے دفاعی صنعت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ منافع کے حصول کے ساتھ ساتھ کچھ قومیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ ان کے مطابق دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں اور صنعت کو اپنی حقیقی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کا معاہدے کرنے کے باوجود وقت پر سامان فراہم نہ کرنا ملکی صنعتی صلاحیت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ جنرل چوہان کے مطابق کئی کمپنیاں دعویٰ کرتی ہیں کہ اُن کی مصنوعات 70 فیصد مقامی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
بھارت میں دفاعی کمپنیوں کو بھاری سرکاری فنڈز دیے جانے کے باوجود جدید ہتھیاروں کی بروقت فراہمی ممکن نہیں ہو سکی، جس سے بھارتی فوج کے اندر انتظامی کمزوریوں اور منصوبہ بندی کے مسائل نمایاں ہو رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی مایوسی خطے میں عسکری جدیدکاری کے ناکام ماڈل اور اندرونی کمزوریوں کو بے نقاب کر رہی ہے۔
دیکھیں

