بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک

news-banner

پاکستان - 18 نومبر 2025

بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب ایک پل پر خودکش دھماکا ہوا ہے۔

 

 پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل اور حملہ آور کی لاش برآمد ہوئی ہے۔


پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے میں صرف خودکش حملہ آور ہلاک ہوا ہے اور کوئی اضافی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔