دنیا - 24 نومبر 2025
پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ: 3 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک
پاکستان - 24 نومبر 2025
پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈکوارٹرز پر دہشت گردوں نے خودکش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 حملہ آور مارے گئے۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق تین خودکش حملہ آور ہیڈکوارٹرز پر حملے میں شامل تھے۔
ایک حملہ آور نے صبح 8 بج کر 10 منٹ پر مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس میں 3 اہلکار شہید ہوئے۔
دھماکے کے بعد دو حملہ آور موقع کا فائدہ اٹھا کر اندر داخل ہوئے جنہیں فوراً سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 افراد کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا ہے، جن میں دو ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اس سے قبل آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں دو خودکش دھماکے کیے گئے,ایک مرکزی دروازے پر اور دوسرا موٹرسائیکل اسٹینڈ کے قریب۔
ذرائع کے مطابق ایف سی اور پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے اور علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
پشاور کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے جبکہ اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ابتدائی طور پر دھماکوں کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ صدر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ڈی سی پشاور کے مطابق شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
دیکھیں

