دنیا - 24 نومبر 2025
غیر قانونی عالمی مالیاتی بہاؤ پر قابو ناگزیر ہے، سعودی وزیر خارجہ
پاکستان - 24 نومبر 2025
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ دنیا کو غیر قانونی عالمی مالیاتی بہاؤ کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ جی 20 سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی چیلنجز مستقل تعاون اور رابطے کا تقاضا کرتے ہیں، اسی لیے سعودی عرب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے اور عالمی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غیر قانونی مالیاتی لین دین میں کمی کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس مسئلے پر قابو پانا نہایت ضروری ہے۔
دیکھیں

