Breaking News

یورپی یونین کی تحقیقات: میٹا پر واٹس ایپ میں اے آئی اسسٹنٹ شامل کرنے کا الزام

یورپی یونین کی تحقیقات: میٹا پر واٹس ایپ میں اے آئی اسسٹنٹ شامل کرنے کا الزام
۱۶۷ دن پہلے

روم: اٹلی کی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے خلاف یورپی یونین کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے صارفین کی اجازت کے بغیر واٹس ایپ میں میٹا اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرایا۔

 

ملکی اینٹی ٹرسٹ نگرانی ادارے کا کہنا ہے کہ اگر تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوا تو میٹا پر وقتی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ 

 

تحقیقات جولائی میں شروع کی گئی تھیں اور اب انہیں واٹس ایپ بزنس پلیٹ فارم کی تازہ ترین شرائط استعمال میں بھی شامل کر کے بڑھایا جا رہا ہے۔

 

ادارے نے مزید کہا کہ کمپنی نے ممکنہ وقتی پابندیوں کے لیے تیاری شروع کر دی ہے، جن میں نئے ضوابط کی معطلی اور واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کے اضافے کو محدود کرنا شامل ہے۔

 

 یہ پابندیاں تب تک برقرار رہیں گی جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں