کاروبار - 28 نومبر 2025
کراچی میں آئندہ 3 روز تیز ہواؤں اور خشک، خنک موسم کی پیشگوئی
تازہ ترین - 27 نومبر 2025
کراچی: محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز کے دوران شہر میں تیز ہواؤں کے چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ کے مطابق شمال مشرق سے 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں رات کے اوقات میں سردی کا امکان ہے اور میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دیکھیں

