پنجاب کے شہروں میں فضائی آلودگی برقرار، شہری ماسک پہنیں اور احتیاط کریں

news-banner

تازہ ترین - 27 نومبر 2025

پنجاب: صوبے کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح بدستور بلند ہے۔

 

 لاہور میں 444 پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ آلودگی کی سب سے زیادہ سطح ریکارڈ کی گئی، جبکہ فیصل آباد میں 344 اور گوجرانوالہ میں 315 پارٹیکولیٹ میٹر نوٹ کیے گئے۔

 

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹس کے مطابق لاہور میں 220، گوجرانوالہ میں 495 اور فیصل آباد میں 435 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئے۔ 

 

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں تاکہ صحت کے خطرات سے بچا جا سکے۔