World

تیونس میں کریک ڈاؤن؛ اپوزیشن رہنماؤں اور میڈیا شخصیات کو 5 سے 45 سال تک کی سزائیں

تیونس میں کریک ڈاؤن؛ اپوزیشن رہنماؤں اور میڈیا شخصیات کو 5 سے 45 سال تک کی سزائیں
۲۵۴ دن پہلے

تیونس میں اپوزیشن رہنماؤں اور ناقد میڈیا شخصیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

 عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اپیل کورٹ نے 40 سیاسی رہنماؤں، تاجروں اور میڈیا شخصیات کو 5 سے 45 سال تک قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔

 

سزا پانے والوں میں 20 ایسے رہنما بھی شامل ہیں جو بیرونِ ملک جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور جنہیں عدم موجودگی میں سزا سنائی گئی۔

 

 ’’ریاست کی سلامتی کے خلاف سازش‘‘ کے اس مقدمے پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

 

انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ کیس سنگین بے ضابطگیوں، شفافیت کی کمی اور عدالتی معاملات میں حکومتی مداخلت کا مظہر ہے۔

 

جن سیاسی شخصیات کو سزا سنائی گئی ان میں خیام ترکی، جوہر بن مبارک، عصام شبعی، غازی شواعشی، رضا بلحاج اور عبدالحمید جلاصی جیسے بڑے رہنما شامل ہیں، جبکہ نورالدین بحیری، صاحبی عتیق اور سعید الفرجانی کو بھی قید کی سزا دی گئی ہے۔

 

عدالت نے 20 جلاوطن رہنماؤں کو بھی عدم موجودگی میں سزا سنائی، جن میں نمایاں نام انسانی حقوق کی کارکن بشرہ بلحاج حمیدہ کا ہے جنہیں 33 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں