World
شام نے اسرائیل سے رابطے معطل کر دیے
شام نے اسرائیلی حملے کے بعد اسرائیل سے رابطے معطل کردیے۔
شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ اسرائیل پر فی الحال اعتماد نہیں، اسرائیلی حملے روکنا شام کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام سفارت کاری کے ذریعے معاملات حل کرنے کا خواہشمند ہے۔
شامی وزیر خارجہ کے مطابق اسرائیل سیکیورٹی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، جبکہ معاہدے میں سیکیورٹی امور پر اتفاق ہوچکا تھا۔
اسعد الشیبانی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فریق کی جانب سے معاہدے تک پہنچنے کی حقیقی خواہش نظر نہیں آئی، اس لیے شام کی ترجیح کسی بھی سیکیورٹی معاہدے سے پہلے اسرائیلی جارحیت روکنا ہے۔