World

پیوٹن 4 سے 5 دسمبر کو بھارت کا دورہ کریں گے؛ بھارت کی ایس-400 کی تاخیر پر وضاحت لینے کی تیاری

پیوٹن 4 سے 5 دسمبر کو بھارت کا دورہ کریں گے؛ بھارت کی ایس-400 کی تاخیر پر وضاحت لینے کی تیاری
۱۹۸ دن پہلے

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اگلے ماہ 4 سے 5 دسمبر کو بھارت کا دورہ کریں گے۔ 

 

بھارتی سیکرٹری دفاع راجیش کمار کے مطابق اس دورے میں دفاعی معاملات سے متعلق کسی بڑے اعلان کی توقع نہیں، تاہم بھارتی حکومت روس کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر زور دے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ایس-400 سسٹم کے حوالے سے بھی دورے کے دوران کوئی خاص پیشرفت متوقع نہیں، البتہ بھارت روس سے اس دفاعی نظام کی ترسیل میں ہونے والی تاخیر کی وضاحت طلب کرے گا۔

 

راجیش کمار کا کہنا تھا کہ روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں اضافی ایس-400 یونٹس کے آرڈر پر بھی گفتگو ممکن ہے کیونکہ بھارت کی توجہ ہتھیاروں کی سپلائی میں تاخیر کو دور کرنے پر ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ زیرالتوا دفاعی سپلائی کے لیے واضح ٹائم لائنز حاصل کرنا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوگا۔

 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں