ٹرمپ کی جسمانی اور ذہنی صحت بتدریج خراب ہو رہی ہے،بھتیجی میری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چچا کی جسمانی اور ذہنی صحت بتدریج خراب ہو رہی ہے اور اس صورتحال کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوز لیٹر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق جاری بحث پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی ذہنی اور جسمانی حالت میں مسلسل تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ بعض مواقع پر بظاہر معمول کے مطابق نظر آتے ہیں، تاہم ان کے رویے اور طرزِ عمل میں ایسی علامات موجود ہیں جو ذہنی اور نفسیاتی مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں۔
میری ٹرمپ نے صدر کی رات گئے سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹس اور بعض غیر معمولی بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق صدر نفسیاتی دباؤ اور ذہنی تنزلی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت مسلسل دباؤ اور اپنی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کے احساس سے دوچارہیں، اور انہیں سب سے زیادہ خوف عوامی تذلیل اور ناکامی کے تاثر سے ہوتا ہے۔