پاکستان - 10 مارچ 2026
سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا سے تباہی؛ ہلاکتیں 123 تک پہنچ گئیں، 130 افراد لاپتا
دنیا - 29 نومبر 2025
کولمبو: سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس میں ہلاکتوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق اب تک 130 افراد لاپتا ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہوئی ہیں، جب کہ شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک ہونے والی بارشوں نے زمین کھسکنے کے واقعات کو جنم دیا۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جنہیں اسکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
سری لنکن محکمہ آبپاشی نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی اور جنوبی علاقوں میں مزید سیلاب کا خطرہ موجود ہے، جبکہ دارالحکومت کولمبو میں بھی پانی بڑھنے کا خدشہ ہے۔
حکام کے مطابق کئی افراد گھروں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے تھے جنہیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے باحفاظت نکالا گیا۔
دیکھیں

