Breaking News

کراچی میں خشک اور خنکی برقرار، درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری رہنے کا امکان

کراچی میں خشک اور خنکی برقرار، درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری رہنے کا امکان
۲۴۰ دن پہلے

کراچی: محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات کے وقت خنک رہے گا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں تیز اور خشک ہوائیں چلتی رہیں گی، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

محکمہ کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں شمال کی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں