Pakistan
نوشہرہ میں باپ کے قتل کا معمہ حل، اجرتی قاتل سمیت دو بیٹے گرفتار
خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں اپنے ہی والد کو قتل کروانے والے دو بیٹوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گھریلو جھگڑے کی بنا پر اپنے والد کو راستے سے ہٹانے کے لیے ایک اجرتی قاتل کی خدمات حاصل کی تھیں۔
کارروائی کے دوران پولیس نے اجرتی قاتل سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں مقتول کے دونوں بیٹے بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔