تازہ ترین - 09 دسمبر 2025
آئی ایم ایف نے بھارت کے معاشی ڈیٹا کو “سی گریڈ” دے کر کمزور قرار دے دیا
دنیا - 29 نومبر 2025
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ میں بھارت کی معاشی اعداد و شمار کی کوالٹی کو انتہائی کمزور قرار دیتے ہوئے مسلسل دوسرے سال سی گریڈ دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی معیشت سے متعلق 2011-12 کے بعد سے موجود ڈیٹا نہ صرف پرانا ہے بلکہ اس میں واضح خامیاں بھی پائی جاتی ہیں، جو ملکی معاشی نگرانی اور پالیسی سازی کے عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں۔
آئی ایم ایف نے نشاندہی کی کہ بھارت کی جی ڈی پی کا حساب کتاب آمدنی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جسے طویل عرصے سے ماہرین تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
ادارے کے مطابق کمزور ڈیٹا سسٹم برقرار رہنے کے باعث بھارت کو ایک بار پھر سی گریڈ دیا گیا ہے۔
دیکھیں

