کرپشن اسکینڈل: یوکرینی صدر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک مستعفی

news-banner

دنیا - 29 نومبر 2025

کیف: یوکرین میں کرپشن الزامات کے بعد صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف اینڈری یرمک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

 

سرکاری بیان کے مطابق صدر زیلنسکی نے یرمک کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ بدعنوانی ایجنسی کی جانب سے ان کے گھر پر چھاپے کے بعد یرمک نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

 

 یرمک کا کہنا ہے کہ وہ تفتیشی حکام سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق، اینڈری یرمک کو حال ہی میں روس سے ممکنہ جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی۔

 

اپنے خطاب میں صدر زیلنسکی نے یرمک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مذاکرات کے عمل میں ان کی کوششوں کے شکر گزار ہیں۔