World
لیبیا میں روسی بحری جہاز پر یوکرینی ڈرون حملے میں 2 لیبیائی فوجی ہلاک
لیبیا کے حکام کے مطابق اتوار کو بن غازی کی بندرگاہ پر موجود روسی بحری جہاز کو مبینہ یوکرینی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں لیبیا کے دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
حملے کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 10 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
مشرقی لیبیا میں قائم حکومت اور طرابلس میں قائم بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت، دونوں نے حملے کی مذمت کی ہے۔
یوکرین کی جانب سے اس حملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔