تازہ ترین - 14 دسمبر 2025
سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک، عوام سے دعاؤں کی اپیل
دنیا - 29 نومبر 2025
ڈھاکہ (29 نومبر 2025): بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
العربیہ پر شائع اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق خالدہ ضیا کی طبیعت خراب ہونے پر ان کے اہل خانہ اور جماعت کے ارکان نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
80 سالہ خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو پھیپھڑوں میں انفیکشن کی علامات کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
سابق وزیر اعظم کی جماعت بی این پی کے رکن مرزا فخر العالمگیر نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی ہے۔
دی ڈیلی اسٹار کے مطابق خالدہ ضیا کو دل، جگر، گردے، ذیابیطس، پھیپھڑوں، جوڑوں اور آنکھوں کی متعدد بیماریاں لاحق ہیں۔
ان کے بڑے بیٹے طارق رحمان، جو 2008 سے لندن میں مقیم ہیں، نے سوشل میڈیا پر عوام سے اپنی والدہ کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ خالدہ ضیا تین مرتبہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔
2018 میں انہیں کرپشن کے الزامات میں قید کیا گیا تھا اور علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
دیکھیں

