World
مجتبیٰ خامنہ ای کسی فرد یا ادارے سے رابطے میں نہیں، سسر غلام علی حداد عادل
ایران کے سابق اسپیکر پارلیمنٹ اور مجتبیٰ خامنہ ای کے سسر غلام علی حداد عادل نے کہا ہے کہ اس وقت مجتبیٰ خامنہ ای کسی بھی فرد یا ادارے سے رابطے میں نہیں ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے آئی ایل این اے کے مطابق غلام علی حداد عادل نے کہا کہ بعض وجوہات کی بنا پر مجتبیٰ خامنہ ای فی الحال کسی شخص یا ادارے سے رابطہ نہیں کر رہے۔
انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے وہ خیریت سے ہیں۔
غلام علی حداد عادل نے یہ بیان سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای کی عدم شرکت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای دینی طالب علم رہے ہیں اور ان کی آمدن کا واحد ذریعہ وہ معمول کا وظیفہ تھا جو دینی مدارس کے طلبہ کو دیا جاتا ہے۔