World

ایران جنگ: کیٹی پیری نے گانا غلط انداز میں استعمال کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ایران جنگ: کیٹی پیری نے گانا غلط انداز میں استعمال کرنے پر ٹرمپ انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
۱ منٹ پہلے

امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران پر حملوں کی ویڈیو میں اپنے مشہور گانے فائرورک کے استعمال پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران پر فوجی حملوں سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں 2010ء میں ریلیز ہونے والے کیٹی پیری کے معروف گانے فائرورک کو ان کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا۔

 

 گلوکارہ نے اس اقدام کو اپنے گانے کے اصل مقصد اور پیغام کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

 

رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سرکاری ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بمباری کی فوٹیج کے ساتھ گانے کے بول، جن میں "بوم، بوم، بوم" شامل ہیں، استعمال کیے گئے جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ "ایران کو خبردار کر دیا گیا ہے۔"

 

کیٹی پیری نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اس ویڈیو میں اپنے گانے کا استعمال دیکھ کر وہ شدید صدمے اور غصے میں ہیں۔ 

 

انہوں نے کہا کہ فائرورک امید، حوصلہ افزائی اور خود اعتمادی کا پیغام دینے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا، نہ کہ اسے جنگی کارروائیوں یا بمباری کی تصاویر کے ساتھ پیش کیا جائے۔

 

اس واقعے کے بعد سیاسی مقاصد اور سرکاری سوشل میڈیا مواد میں کاپی رائٹ موسیقی کے استعمال پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں